ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی، مہلوکین میں 3 بچے بھی شامل

ہریانہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی، مہلوکین میں 3 بچے بھی شامل

Wed, 29 Sep 2021 23:16:19    S.O. News Service

پلول،29؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ کے پلول ضلع میں ایک اندوہناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ خبروں کے مطابق ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں نے خودکشی کر لی ہے۔ خبر ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پلول واقع سول اسپتال بھیج دیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے خاندان کے دیگر افراد میں ماتم کا ماحول ہے۔ پڑوسیوں میں بھی اس دردناک واقعہ کو لے کر غم کا ماحول ہے۔

واقعہ پلول ضلع کے اورنگ آباد گاؤں کا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق شوہر اور بیوی کے درمیان کسی بات کو لے کر کہا سنی ہو گئی تھی، جس کے بعد خودکشی جیسا سخت قدم اٹھایا گیا۔ بدھ کی صبح پانچوں لاشیں خاندان کے سرپرست کے حوالے کر دی گئیں۔ اس معاملے کی اطلاع بھی نزدیکی تھانہ کو دے دی گئی ہے۔

خبروں کے مطابق مہلوکین میں میاں اور بیوی کے علاوہ 3 بچے شامل ہیں۔ پولیس نے اپنی شروعاتی جانچ میں بتایا ہے کہ شوہر اور بیوی نے تو پھانسی لگائی ہے، لیکن بچوں کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔ پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔


Share: